اردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں مسابقتی جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے
کوئیز ٹائم ممبئی کے زیر اہتمام ہر سال جنرل نالج مقابلوں کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ 19 ویں کوئز ٹائم جنرل نالج مقابلوں میں ممبئی اورتھانہ کے تیس سے
زیادہ اردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔
دیکھیں تصویریں۔کوئیز ٹائم معلومات عامہ کے مقابلے میں مختلف
مراحل سے گذرنے کے بعد چھ ٹیمیں سیمی فائنل میں اور تین ٹیمیں فائنل میں پہنچیں ۔کانٹے کے مقابلے کے بعد انجمن اسلام ڈاکٹر محمد اسحاق جم خانہ والا گرلز اسکول نے اول مقام حاصل کیا۔جبکہ الاتحاد اردو گرلز ہائی اسکول نے دوسرا اور انجمن اسلام سیف طیب جی ہائی اسکول نے تیسرا مقام حاصل کیا۔مقابلے میں بچوں کی ذہانت کو جانچنے کے لئے مختلف طریقوں سے سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔